پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملکی مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائیگا، وزیردفاع

ٓاسلام آباد(پی پی آئی)وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ملکی مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائیگا۔انہوں نے آج (ہفتہ کو)سیالکوٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی سطح پر اہم مقام بنانے میں موثر کردار ادا کرنے کیلئے نمایاں کوششیں کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 2014میں سی پیک کو روکنے کی کوشش کی اور اب وہ پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کررہی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مسلح گروپ ملک کے وقار کو نشانہ بنارہے ہیں اور افغان شہری بھی ان گروپس کا حصہ ہیں۔انہوں نے خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل کے مبینہ استعمال پر علی امین گنڈا پور پر تنقید بھی کی۔