شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گورنرسندھ نے لبنان میں پھنسے پاکستانیوں کا وطن واپسی پر خیر مقدم کیا

کراچی)پی پی آئی) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر لبنان میں پھنسے ہم وطنوں کی واپسی پر ان کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو، ممبر قومی اسمبلی سید حفیظ الدین اور دیگر بھی موجود تھے۔وطن واپس آنے والوں نے گورنرسندھ کو بتایاکہ اس وقت لبنان پر اسرائیل نے جنگ مسلط کی ہوئی ہے اور وہاں کے حالات انتہائی خطرناک ہوچکے ہیں ان حالات میں حکومت پاکستان نے لبنان میں پھنسے تمام پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لئے خصوصی فلائٹس کا انتظام کیا ہے جس پر ہم حکومت پاکستان کے بیحد مشکور ہیں۔ وطن واپس آنے والوں نے لبنان کے جنگ زدہ حالات کا بتاتے ہوئے وہاں پر مزیدپھنسے ہم وطنوں کے حوالہ سے بھی گورنرسندھ کوآگاہ کیا۔ گورنرسندھ نے انہیں یقین دلایا کہ حکومت پاکستان نے تمام افراد کی جلد وطن واپسی کے لئے بھرپور انتظامات یقینی بنائے ہیں۔