کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

احسن فتیانہ بازیابی کیس میں فریقین سے پیشرفت رپورٹ طلب

لاہور(پی پی آئی) لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما احسن فتیانہ کی بازیابی سے متعلق کیس کے تمام فریقین سے پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔عدالت میں پی ٹی آئی رہنما احسن فتیانہ کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت میں وفاقی وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کی جانب سے رپورٹ بھی پیش کی گئی۔سرکاری وکیل نے بتایا کہ احسن فتیانہ وزارت داخلہ یا ایف آئی اے کے پاس نہیں ہیں۔عدالتی حکم پر ایس پی کینٹ بھی عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ گھروں کے کیمرے میں ریکارڈ ویڈیوز کی جیو فینسنگ کروائی جا رہی ہے۔بعدازاں عدالت نے احسن فتیانہ بازیابی کیس دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی اور کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔