شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آئینی ترمیم پر اپنا ڈرافٹ عمران سے مشاورت کے بعد دیں گے، بیرسٹر گوہر

 اسلام آباد(پی پی آئی)تحریک انصاف  کے چیئرمین بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم پر اپنا ڈرافٹ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد دیں گے۔ پی پی آئی کے مطابق  میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹرگوہر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے امید ہے وہ عدلیہ پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔دوسری جانب رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا کہ اس وقت ایک جعلی حکومت اقتدارمیں بیٹھی ہے، حکومت کے اقدامات کیخلاف پرامن احتجاج کریں گے، مجھے اس پارلیمنٹ میں بیٹھنا بیکار لگتا ہے۔ ہماری بات کوکوئی سنجیدہ نہیں لے رہا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم عوام کے کام نہیں آرہے،میں اس پارلیمنٹ سے بہت مایوس ہوں، مجھے اپنے آپ کو ممبرقومی اسمبلی کہتے شرم آتی ہے۔ آئینی ترامیم سے متعلق اسدقیصر نے کہا کہ مولانافضل الرحمان سے ملاقات کے بعد پالیسی بیان دیں گے، اپنے ارکان قومی اسمبلی پر ظلم سے متعلق فضل الرحمان کو آگاہ کریں گے۔