شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب میں اشیا ضروریہ کی قیمتیں دوسرے صوبوں سے کم ہیں:عظمیٰ بخاری

لاہور(پی پی آئی)وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ صاحبہ بہت محنت سے عام آدمی کیلئے منصوبوں کا اجرا کر رہی ہیں۔محکمہ اطلاعات پنجاب کے مطابق لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ صاحبہ کا اپنی چھت اپنا گھر پروگرام ایک فلیگ شپ پروگرام ہے، یہ پروگرام دو ڈھائی ماہ میں مکمل ہوا، آج گھروں کی تعمیر جاری ہے، لوگوں کو 15 لاکھ تک کا قرضہ مل رہا ہے، لوگوں نے اپنے گھر بنانے شروع کر دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز صرف وعدہ نہیں کرتیں ان کو پورا بھی کرتی ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا ادویات،ایمبولینس سروس اور اساتذہ کی ٹریننگ شروع کر دی گئی ہے، پنجاب میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں دیگر صوبوں سے کم ہیں،۔