روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کشمیر یوں سے انکے وسائل، ملازمتیں، زمینیں اور شناخت چھینی جارہی ہے: محبوبہ مفتی

 سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیرپیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدرمحبوبہ مفتی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکومت کے اقدامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت نے علاقے کی منفرد شناخت مٹانے کے لیے کئی محاذوں پر حملے شروع کیے ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر کی شناخت کو مٹانے کے لیے متعدد محاذوں پر ہونے والے حملوں کو روکنے کے لیے اٹھ کھڑے ہوں۔محبوبہ مفتی نے کہاکہ بھارتی حکمرانوں نے5اگست 2019کو جو کچھ کیا گیا وہ غلط تھا اور جو کچھ بھی کشمیریوں سے چھینا گیا اسے سود کے ساتھ واپس کرنا ہوگا۔