شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

راولپنڈی آرٹس کونسل میں یوم سیاہ کی مناسبت سے تصویری نمائش

راولپنڈی(پی پی آئی)پنجاب آرٹس کونسل میں یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے بھارتی مظالم پر مبنی تصویری نمائش کا انعقادکیا گیا۔ نمائش کا افتتاح پارلیمانی سیکریٹری برائے محکمہ  اطلاعات و ثقافت  شازیہ رضوان نے کیا۔پنجاب آرٹس کونسل کے اعلامیہ مطابق  اس موقع پر ڈائریکٹر آرٹس کونسل سجاد حسین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد سلیمان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سرفراز خان اور دیگر بھی مہمان خصوصی کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر قابض بھارتی افواج کے نہتے کشمیریوں پر مظالم پر بنی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔مہمان خصوصی شازیہ رضوان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ ڈائریکٹر آرٹس کونسل سجاد حسین کا کہنا تھا کہ  27 اکتوبر  مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کا المناک دن ہے۔تصویری نمائش میں جڑوں شہروں سے لوگوں کی بڑی تعداد  شریک ہوئی۔