شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کاٹی وفد کی کمشنر کراچی سے ملاقات، انفراسٹرکچر انتظامی مسائل پر تبادلہ خیال

کراچی (پی پی آئی)کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے وفد نے صدر جنید نقی اور ڈپٹی پیٹرن ان چیف زبیر چھایا کی قیادت میں کمشنر کراچی سید حسن نقوی سے ملاقات کی، جس کا مقصد صنعتکاروں کے اہم مسائل پر بات چیت کرنا اور شہر کی ترقی کے لیے تعاون کو فروغ دینا تھا۔ ملاقات میں  سینئر نائب صدر اعجاز احمد شیخ، نائب صدر سید طارق حسین،سابق صدور جوہر قندھاری، شیخ عمر ریحان، دانش خان شامل تھے۔  صدر کاٹی جنید نقی نے کمشنر کراچی کا شکریہ ادا کیا،انہوں نے  حکومتی اور کاروباری برادری کے درمیان جاری تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ کمشنر سید حسن نقوی نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے اٹھائے گئے مسائل پر فوری کارروائی کی جائے گی اور میونسپل اداروں اور صنعتی شعبے کے درمیان بہتر رابطے کی ضرورت پر زور دیا۔