پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بی جے پی دور حکومت میں بھارت کے صحافیوں کو مظالم کا سامناہے: اکھلیش یادو

لکھنو /بھارت(پی پی آئی) سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے بی جے پی کے دور حکومت میں صحافیوں کے ساتھ ناروا پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران پارٹی میڈیا کے حوصلے کو توڑنے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اکھلیش یادو نے ایکس پر ایک پوسٹ میں ایک پریشان کن ویڈیو شیئر کی جس میں لوگوں کے ایک گروپ کوایک شخص کو مارتے پیٹتے دیکھا جاسکتا ہے۔یادو نے کہاکہ اس طرح کی حرکتیں صحافیوں کوڈرانے دھمکانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے دور حکومت میں صحافیوں کو دھمکیوں، جسمانی حملوں، غیر ضروری ایف آئی آرز کا سامنا ہے اوریہاں تک کہ دباؤ کے سامنے سرتسلیم خم کرنے والوں کو ماہانہ ادائیگی کی جارہی ہے۔انہوں نے میڈیا کے حوصلوں کو توڑنے کے لئے اس طرح کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آج کا میڈیا کہتا ہے، ہمیں بی جے پی نہیں چاہیے۔ ویڈیونے بھارت میں پریس کی آزادی اور تحفظ پر بڑے پیمانے پر بحث اور خدشات کو جنم دیاہے۔