پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اساتذہ کے خلاف پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کریں گے۔اہمایوں اختر خان

لاہور(پی پی آئی) سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ اساتذ ہ تعلیمی نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،اساتذہ کے مطالبات اور حقوق کیلئے ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،اساتذہ کے خلاف بنائی جانے والی پالیسیوں کے خلاف عوامی حمایت سے آواز بلند کریں گے۔ان  کے ترجمان کے مطابق  ہمایوں اختر خان نے  انخیالات کا اظہار انہوں نے ماموں کانجن میں اساتذہ کے اعزاز میں منعقد کی گئی وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کا اہتمام ماموں کانجن تحصیل بنا ؤتحریک کے بانی و چیئرمین چوہدری رضوان کاہلوں، چوہدری عثمان کاہلوں کی رہائشگاہ پر کیا گیا۔تقریب میں اساتذہ کی نمائندگی کرتے ہوئے احمد ذیشان نے سکولوں کی نجکاری، غیر تدریسی ڈیوٹیز اور پنجاب حکومت کی جانب سے اساتذہ کے خلاف تذلیل پر مبنی پراپیگنڈا مہم کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ سابق وفاقی ہمایوں اختر خان نے کہا  کہ میں اور میرے ساتھی جائز مطالبات کے حق میں اساتذہ کے شانہ بشانہ ہیں اور آپ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے بلکہانہیں جہاں بھی ہماری ضرورت ہو گی ہمیں اپنے ساتھ پائیں گے۔