سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گولڈ میڈل جیتنے والے رمیز ابراہیم فخر پاکستان ہیں، گورنر سندھ

کراچی (پی پی آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے مسٹر یونیورس کے مقابلہ میں گولڈ میڈل جیتنے والے رمیز ابراہیم فخر پاکستان ہیں اور یہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ رمیز ابراہیم گورنر ہاو س آئے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے زمیز ابراہیم کے ہمراہ گفتگو کے دوران کیا۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ اس نوجوان نے اپنی مدد آپ کے تحت پاکستان کا نام روشن کیا۔ انہوں نے کہا کہ رمیز ابراہیم کو اسی طرح پیار، محبت دیں گے جس طرح دیگر قومی ہیروز کو دیا۔ گورنر ہاو س میں رمیز ابراہیم کو گولڈ میڈل دیا تو رمیز ابراہیم نے جذباتی ہوکر اپنے تمام میڈلز مجھے پہنا دیئے، جس پر میں نے وہ تمام میڈلز رمیز ابراہیم کو واپس کئے کہ ان تمام میڈلز پر آپ کا ہی حق ہے، یہ تمام میڈلز آپ نے پاکستان کے لئے جیتے ہیں۔ گولڈ میڈلسٹ رمیز ابراہیم نے کہا کہ جب عالمی چیمپئن بنا تو کسی نے پذیرائی نہیں کی مگر مسٹر یونیورس مقابلہ میں گولڈ میڈل جیتنے پر گورنر سندھ نے فون کیا تو میرے آنسو نکل آئے، گورنر سندھ کے فون سے میری ہمت، حوصلہ بڑھا، انہوں نے مزید کہا کہ آج میرا حوصلہ چٹان کی مانند ہے، اور انشااللہ اگلے 6 ورلڈ ٹائٹل بھی جیت کر دکھاوں گا۔