ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بی جے پی کی مخالفت کے باوجودمقبوضہ کشمیر اسمبلی میں دفعہ 370 بحالی کی قرارداد منظور

سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں وکشمیر کی نومنتخب قانون ساز اسمبلی نے دفعہ370کی بحالی کے لئے قرارداد منظورکرلی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بدھ کی صبح مقبوضہ جموں وکشمیرکی اسمبلی میں اس وقت گرما گرم بحث ہوئی جب نائب وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے رہنما سریندر سنگھ چودھری نے ایک قرارداد پیش کی جس میں خطے کی خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق   بی جے پی کے ارکان نے قرارداد کی مخالفت کی۔ سریندر سنگھ چودھری کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد کا مقصد دفعہ370کے تحت ان خصوصی دفعات کو بحال کرانا ہے جن کے تحت جموں و کشمیر کو خود مختاری حاصل تھی۔ اسمبلی کے اسپیکر عبدالرحیم راتھر نے ارکان سے رائے طلب کی۔ بی جے پی ارکان کو چھوڑ کر ارکان اسمبلی کی اکثریت نے قرارداد کی حمایت کی جس کے بعد اسپیکر نے اسے باضابطہ طور پر منظور کرلیا۔