ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مدھیہ پردیش میں ہندو انتہاپسندوں کا مسلمانوں پر تلواروں سے حملہ، متعدد زخمی

اندور(پی پی آئی) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور کے علاقے چھتری پورہ میں ہندو انتہاپسندوں نے مسلمانوں کے گھروں پر پٹاخے پھینکنے کے بعد ان پر تلواروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہندو انتہا پسندوں نے دیوالی کی تقریبات کے دوران مسلمانوں کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا اور مذہبی مقامات کی بے حرمتی کی۔ زخمیوں میں شامل مسلمان خاتون راشدہ بی  بی نے بتایاکہ جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب ان کے گھر میں پٹاخے پھینکے گئے۔دیوالی کے دن ہمارے گھر کو آگ لگا دی گئی۔۔ انہوں نے کہاکہ ہم کشیدگی کو بڑھانا نہیں چاہتے تھے لیکن اگلے دن انہوں نے دوبارہ ہمارے گھر میں پٹاخے پھینکنا شروع کر دیے۔ جب ہم نے اعتراض کیا تو 40افرادکے ہجوم نے ہمارے گھر کو آگ لگائی اور ایک لڑکے پر حملہ کردیا جب ہم نے مداخلت کی کوشش کی تو ہم پر تلواروں اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا۔تشدد اس وقت بڑھ گیا جب راشدہ سمیت تین خواتین کو بے دردی سے مارا گیا۔پولیس نے ہندوتوا کے مجرموں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے سلمان، شانو، فیصل اور ندیم سمیت مسلمانوں کوہی گرفتار کر لیا۔