سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 سیلز ٹیکس ریٹرن کے ساتھ حلف نامہ کی شرط کو معطل کیا جائے:کراچی چیمبر

کراچی(پی پی آئی)  کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد جاوید بلوانی نے سیلز ٹیکس ریٹرن کے ساتھ حلف نامہ جمع کرانے کی شرط کو بحال کرنے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا کہ جامع مشاورت اور موثر متبادل کے حصول تک حلف نامے کی شرط کو فوری طور پر معطل کیا جائے۔کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ترجمان کے مطابق جاوید بلوانی نے کہا کہ کے سی سی آئی کی درخواست کے جواب میں ایف بی آر نے ستمبر 2024 کے لیے حلف نامے کی ضرورت کو بجا طور پر واپس لے لیا تھا اور اس اقدام کو ایک پریس ریلیز کے ذریعے مطلع کیا گیا جس میں واضح طور پر ذکر کیا گیا تھا کہ ستمبر 2024 کے ٹیکس کے ریٹرن کے لیے حلف نامہ جمع کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی جسے اکتوبر میں جمع کرانا تھا۔ اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا کہ 31 اکتوبر تک جعلی سیلز ٹیکس گوشواروں کے سنگین مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایف بی آر  اسٹیک ہولڈرز سے فعال طور پر متبادل تجاویز طلب کرے گا اور اسٹیک ہولڈرز کے جائز خدشات کی روشنی میں ایف بی آر حلف نامے کی شرط میں ترمیم کرنے پر غور کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کے حوالے سے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ کوئی مشاورت نہیں ہوئی اور نہ ہی کوئی قابل عمل متبادل حل تلاش کیا گیا ہے۔ کاروباری برادری پہلے ہی بہت زیادہ دباؤ سے دوچار ہے اور یہ غیر تصور شدہ حلف نامے کی شرط صرف  تاجر برادری کے لئے مشکلات بڑھانے کے ساتھ ساتھ دھمکیوں کے ماحول کو فروغ دے گی۔کراچی چیمبر کے صدر کے مطابق یہ حلف نامہ داخل کرنے کی ذمہ داری میں کئی  چیلنجز کا سامنا ہے۔  انہوں نے ایف بی آر پر زور دیا کہ وہ پوری سپلائی چین میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے فائلرز پر ذمہ داری نہ ڈالے کیونکہ یہ نہ تو منطقی ہے اور نہ ہی قانونی۔