متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

قراردادکے ذریعے دنیا کو بتادیا کہ کشمیری عوام کیا چاہتے ہیں:عمر عبداللہ

سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ کشمیر اسمبلی میں مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت کی بحالی سے متعلق قرارداد کی منظور ی کے ذریعے دنیاخصوصا بھارتی حکومت پر واضح کردیاگیاہے کہ کشمیری عوام کیا چاہتے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیر اسمبلی میں بدھ کو ایک قرارداد منظور کی گئی تھی جس میں بھارتی حکومت پر جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کے لیے آئینی طریقہ کار وضع کرنے پرزوردیاگیاہے۔عمر عبداللہ نے گاندربل میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر اسمبلی میں قرارداد کی منظوری کے ذریعے جموں وکشمیر کی خصوصی کی بحالی کے کشمیری عوام کے مطالبے کو دوہرایاگیاہے۔ انہوں نے کہاکہ قراردادکے ذریعے دنیا کو بتادیا ہے کہ کشمیری عوام کیا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل کانفرنس نے اپنے انتخابی منشور میں جو وعدے کیے تھے، ان پر عمل درآمد جاری ہے۔