سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صدر رجب طیب اردوان کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت

اسلام آباد(پی پی آئی)  وزیراعظم محمد شہبازشریف سے پاکستان میں جمہوریہ ترکی کے سفیر عرفان نیزیروگلو نے جمعرات کو یہاں وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔وزیر اعظم نے سفیر نیزیروگلو کا خیرمقدم کیا  اور کہا کہ وہ پاکستان اور ترکی کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے سفیر کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔ وزیر اعظم نے کشمیر پر ترکی کی پاکستان کی مسلسل حمایت پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ پاکستان بھی ترکی کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔ وزیراعظم نے صدر رجب طیب اردوان کو تہہ دل سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ترک صدر کو جلد از جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا۔