شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صدر، وزیراعظم نے شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو سراہا

اسلام آباد(پی پی آئی) صدر آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف نے شمالی وزیرستان میں خوارج کے خلاف خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرنے پر سیکورٹی فورسز کی تعریف کی ہے۔صدر نے ایک بیان میں کامیاب کارروائی میں چھ خوارج کوہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔انہوں نے سیکورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اعادہ کیا ہے۔وزیراعظم نے بھی ایک بیان میں شمالی وزیرستان کے علاقے SPINWAM میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کے افسروں اور اہلکاروں کوسراہا۔انہوں نے آپریشن میں چھ خوارج کوہلاک کرنے پرسیکورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت کو بھی سراہا۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ پوری قوم دہشت گردی اورملک میں انتشار پھیلانے والوں کے مکمل خاتمے تک سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہے