محرم الحرام ایثار، قربانی، صبر اور حق و صداقت کا مہینہ ہے : مسلم لیگ فنکشنل سندھ

ٹھٹھہ پولیس کا عاشورہ محرم کیلئے کانٹیجینسی پلان مرتب ، 1,279 پولیس اہلکار تعینات

کراچی کیماڑی کے سمندر سے ایدھی بحری رضاکاروں نے نوجوان کی لاش نکال لی

ستمبر 2007 کو سول اسپتال کراچی سے ایدھی ہوم میں داخل ہونے والی خاتون ورثا کے سپرد

کراچی لانڈھی عبداللہ گوٹھ میں فائرنگ سے نوجوان ہلاک ، نیوکراچی سائٹ میں مقابلہ ۔ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

وفاقی ویر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک کی امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بلوچستان کا ہر بچہ میجر حسیب شہیدو دیگر بہادر بیٹوں کے خون کا مقروض ہے: سرفراز بگٹی

راولپنڈی(پی پی آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کا ہر بچہ میجر حسیب شہید اور مادر وطن کی خاطر اپنا خون بہانے والے مٹی کے دیگر بہادر بیٹوں کے خون کا مقروض ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز میجر حسیب شہید کے والد میجر (ر) اسلم چوہدری سے تعزیت کے لیے میجر حسیب شہید کی رہائش گاہ پر پہنچنے کے بعد کیا۔ انہوں نے کہا کہ میجر حسیب شہید ملک کا فخر تھے، میجر حسیب جو کہ ایک بہادر باپ کے بیٹے ہیں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار لواحقین کو یہ صدمہ ہمت سے برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔ اس موقع پر سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ بھی موجود تھے۔