سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے سفیر ملاقات

کراچی(پی پی آئی)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے سفیر محمد امیری رضانے گورنرہاوس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر قونصل جنرل بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ پاکستان نے ہمسایہ، برادر ملک ایران سے تعلقات کو ہمیشہ فوقیت دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقدس مقامات نے پاک ایران تعلقات کو عوامی سطح پرپہلے ہی انتہائی مضبو ط بنارکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک ایران دوطرفہ تعلقات سے بھرپور فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ گورنرکامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ایران سے تجارت میں اضافہ اولین ترجیح ہے اس ضمن میں سفارت کاری اہم ثابت ہوگی۔ ایران کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کو معاشی و دفاعی لحاظ سے انتہائی مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔ ایرانی سفیر نے قائد اعظم کے تاریخی کمرہ کا دورہ کیا۔ پرچم کشائی کی۔ شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔گورنر ہاو ¿س میں رکھی گئی مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی تحریر کئے۔