روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے قطر کے سفیر علی مبارک الخطیر کی ملاقات

کراچی (پی پی آئی)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے قطر کے سفیر علی مبارک الخطیرنے گورنر ہا?س میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ قطرکے سفیر نے گورنر انیشیٹیوکی تعریف کی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان اور قطرکے تعلقات دوستانہ ہیں تاہم قطرسے مزیداچھے تعلقات کاخواہاں ہیں۔ قطر کے سفیرکوگورنر ہاوس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔گورنرسندھ کے ہمراہ قطری سفیر نے گورنر ہاوس کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔قطر کے سفیر نے قائداعظم کے کمرہ کا دورہ بھی کیا۔قطرکے سفیرنے گورنر ہاوس کے لان میں پودا بھی لگایا۔ گورنر ہاوس کے لان میں پاکستانی پرچم لہرایا گیا اور قومی ترانہ بجایاگیا۔گورنر ہاوس کے لان میں قطر کا پرچم لہرایا گیا۔اس موقع پرقونصل جنرل قطر بھی موجود تھے۔قطرکے سفیرنے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبندکئے۔ قطر کے سفیر کے ہمراہ گورنر ہاؤس  کے اعلامیہ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ قطر ہمارا دوست ہے ہمارے ان کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قطر نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا یہی وجہ ہے کہ پاکستانی قوم قطر سے والہانہ محبت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قطر کے سفیر سے میری طویل ملاقات رہی اس ملاقات میں مجھے انداز ہوا کہ قطر پاکستان بالخصوص کراچی میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے کا خواہشمند ہے یہ اپنے مقامی سرمایہ کاروں سے یہاں سرمایہ کاری کرانا چاہتے ہیں یہ دو طرح کی سرمایہ کاری ہوگی جس میں حکومت ٹو حکومت اور دوسرا مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان معاشی بحران سے گزر رہا ہے ان حالات میں قطر جیسا ملک ہمارے ساتھ سرمایہ کاری کرنے کے لئے تیار ہے۔ گورنرسندھ نے کہا کہ آرمی چیف جنرل حافظ عاصم منیر نے ایس آئی ایف سی منصوبہ تشکیل دیا ہے یہ ون ونڈو آپریشن ہے ا س میں سرمایہ کاروں کو کسی بھی قسم کے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ قطر کے سرمایہ کاروں کو ضمانت اور وہ ساز گار ماحول بھی فراہم کریں گے جس سے یہ بھرپور منافع حاصل کرسکیں گے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ مجھے قطر کے سفیر نے بتایا کہ ان کے مقامی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے تیار ہیں اس ضمن میں انہیں تفصیلی طور پر آگاہ کروں گا کہ کن کن شعبوں اور سیکٹرز میں سرمایہ کاری سے فوری نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔