شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گورنرسندھ متحدہ عرب امارات کے 53ویں قومی دن پاک یو اے ای پرچم لہرا دیئے

کراچی (پی پی آئی)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے متحدہ عرب امارات کے 53ویں قومی دن پا ک یو اے ای پرچم لہرا دیئے۔ اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے سفیرHamad Obaid Ibrahim Salem Alzaabi اور قونصل جنرل Dr. Bakheet Ateeq Al Remethi سمیت دیگر سفارتی عملہ بھی موجود تھا۔ پریس کلب چوک (فوارہ چوک) پر شاندار تقریب میں آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ پریس کلب چوک پر پاک متحدہ عرب امارات پرچم کی بہار آگئی۔گورنرسندھ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی عوام کو مبار ک باد پیش کرتاہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات سے دیرینہ تعلقات ہیں۔ ہر مشکل وقت میں ساتھ دیایہی وجہ ہے کہ پاکستانی عوام متحدہ عرب امارات سے جذباتی لگا? رکھتی ہے اس لئے ان کی خوشیاں بھی ساتھ منارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عرب امارات کے سفیر نے آئی ٹی کے طلباء  کے لئے مواقع فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم آپس میں محبت کے ساتھ خلوص کا اظہار کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات پاکستان میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم عرب امارات کی خوشیوں میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔تقریب میں گورنرسندھ نے متحدہ عرب امارات کے سفیر کے ہمراہ جھنڈے اٹھانے والے بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔