کراچی شیرپاؤ کالونی ، بلال کالونی اور نیو کراچی لیاری ندی میں پولیس کے ڈاکوؤں سے مقابلے ، 3 گرفتار

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا رات گئے دورہ ، شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ

محرم الحرام ایثار، قربانی، صبر اور حق و صداقت کا مہینہ ہے : مسلم لیگ فنکشنل سندھ

ٹھٹھہ پولیس کا عاشورہ محرم کیلئے کانٹیجینسی پلان مرتب ، 1,279 پولیس اہلکار تعینات

کراچی کیماڑی کے سمندر سے ایدھی بحری رضاکاروں نے نوجوان کی لاش نکال لی

ستمبر 2007 کو سول اسپتال کراچی سے ایدھی ہوم میں داخل ہونے والی خاتون ورثا کے سپرد

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بیڈ گورننس نے عروس البلاد کراچی کو گڑھوں کا شہر بنا دیا ہے:پاسبان

کراچی (پی پی آئی) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے چیف آرگنائزر طارق چاندی والانے کہا ہے کہ پی پی پی کی بیڈ گورننس نے روشنیوں کے شہر کو گڑھوں کا شہر بنا دیا ہے۔ ناایل وزیر اعلی اور میئر کراچی کسی دن شہر کا چکر لگائیں تو انہیں عوام کی تکالیف کا اندازہ ہوگا۔ کراچی کی سڑکیں پہلے ہی خستہ حال تھیں،سوئی گیس لائنوں، گرین بس اور دیگر منصوبوں کے نام پر بچی کھچی زمین بھی کھود دی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے عوام شدید اذیت کا شکار ہیں۔ ہر طرف دھول مٹی کا طوفان ہے جس سے سانس کے مرض میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے اعلامیہ کے مطابق بلدیاتی اداروں کی ناقص کارکردگی اور سیاسی تنازعات کا خمیازہ شہری بھگت رہے ہیں۔ جابجا گڑھے اور خستہ حال سڑکیں موت کے کنویں بن چکی ہیں، جو روزانہ حادثات کا سبب بن رہی ہیں۔ ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص بجٹ کہاں جا رہا ہے؟  ہر سال اربوں روپے کے فنڈزکا اعلان ہوتا ہے، فنڈز آتے ہیں، خانہ پْری میں خرچ ہوجاتے ہیں، اکاؤنٹس اور جیبوں میں چلے جاتے ہیں۔ کراچی کو بدانتظامی کا نمونہ نہ دیاگیا ہے۔ اسٹریٹ لائٹس کی کمی، کھلے مین ہول اور گڑھے انسانی جانوں کاضیاع کا سبب بن رہے ہیں۔  پیپلز پارٹی کی حکومت شہر کے لئے ناسور بن چکی ہے۔ میئر کراچی لفاظی کرنے کے بجائے کام کریں اور کھودی گئی سڑکوں کی مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر کیا جائے۔ کراچی کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدگی سے ٹھوس منصوبہ بندی کی ضرورت ہے