شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سوار محمد حسین شہید کے 53 ویں یوم شہادت پرتینوں سروسز چیف،افواج پاکستان کا خراج عقیدت

راولپنڈی(پی پی آئی) سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کے 53 ویں یوم شہادت پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، تینوں سروسز چیف اور افواج پاکستان نے بھرپور خراج عقیدت پیش کیا ہے۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج  سوار محمد حسین شہید کو بے مثال جرات و بہادری پر خراج عقیدت پیش کرتی ہیں۔  1971 میں  پاک بھارت جنگ کے دوران ظفروال شکرگڑھ سیکٹر میں سوار محمد حسین شہید نے فرض کی ادائیگی کے دوران غیر معمولی اور بے مثال جرات کا مظاہرہ کیا،سوار محمد حسین نے دشمن کے ٹینکس کی نشاندہی اور ریکوائیلس رائفلز کے عملے کو ہدایات دے کر 16 ٹینکس کو تباہ کرنے میں مدد کی۔   آئی ایس پی آر کے مطابق بہادری کے  مظاہرے کے دوران دشمن کی مشین گن کی گولی سوار محمد حسین کے سینے پر لگی،سینے پر دشمن کا وار سہنے والے سوار محمد حسین نے اپنی جان ملک کے لئے قربان کر دی،سووار محمد حسین شہید کی برسی پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن کی خودمختاری اور وقار کے تحفظ کے لیے غیر متزلزل قربانیوں کے عہد کا مظہر ہے۔ آئی ایس پی آر  نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آئیں قومی ہیروز کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کریں اور ان کے جذبے سے رہنمائی حاصل کریں،قومی ہیروز کی بہادری اور قوم سے وفاداری ہمارے لیے ہمیشہ فخر کا باعث رہے گی، پوری قوم بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے پاکستان کے دفاع کے لئے جانیں نچھاور کیں۔