اے این ایف کی کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 3 ملزمان گرفتار

کراچی(پی پی آئی) اینٹی نارکوٹیکس فورس (اے این ایف) نے مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے 3 ملزمان گرفتار کر لئے۔اے این ایف کے اعلامیہ کے مطابق کارروائیاں کراچی، راولپنڈی، قلعہ سیف اللہ اور گجرات میں کی گئیں۔حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 67 کلو 500 گرام ہیروئن، 9.080 کلو گرام آئس برآمد کی گئی جبکہ 45 نشہ آور گولیاں، 25 ایل ایس ڈی سٹیکرز اور 23 گرام مشکوک مواد برآمد کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباکو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے، ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پی ٹی آئی کی سیاست انتشار، نفرت پرمبنی ہے،محمد اسحاق ڈار

Thu Dec 12 , 2024
 اسلام آباد(پی پی آئی)نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سیاست انتشار اور نفرت پرمبنی ہے اپنے دورحکومت میں سیاسی مخالفین پرنیب کیسزبنوائے۔9مئی کو احتجاج  کے نام پر فسادبرپاکیاگیا۔  نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار  نے سینیٹ اجلاس میں اظہارخیال  کرتے ہوئے کہا کہغیرملکیوں کے […]