پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسمارٹ ویلج پراجیکٹ سے لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہوگا،شزہ فاطمہ خواجہ

سیالکوٹ (پی پی آئی)نفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کی وزیر مملکت شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ ا سمارٹ ویلج پراجیکٹ باصلاحیت نوجوانوں کو آگے لانے میں کلیدی کردار ادا کرے گاسیالکوٹ میں ایشیا کے پہلے ا سمارٹ ویلج پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ یہ آزمائشی منصوبہ حکومت کے ڈیجیٹل پاکستان وژن کے تحت شروع کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسمارٹ ویلج پراجیکٹ کا مقصد دیہی اورشہری علاقوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے ایک دوسرے سے منسلک کرنا ہے تاکہ لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہو اور وہ صحت و تعلیم  کی سہولتیں  حاصل کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ویلج سنٹر میں ایک سو لڑکوں اور لڑکیوں کو کاروبار اور کمپیوٹر کا ہنر سکھانے کی تربیت دی جائے گی جس سے ان کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ پاکستان ایشیاء   بحرالکاہل کے ممالک میں پہلا ملک ہے جہاں ای ویلج کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے سمارٹ ویلج پراجیکٹ ملک کے دیگر شہروں میں بھی جلد شروع کئے جائیں گے۔