جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نوشکی کے امیدواروں سے محکمہ صحت کی اسامیوں کے انٹرویو خاران میں لینے پر احتجاج

نوشکی (پی پی آئی)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نوشکی نے بدھ کے روز حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ امیدواروں کا ٹیسٹ/ انٹرویو کریں جنہوں نے محکمہ صحت کی مختلف کیڈر آسامیوں پر تقرری کے لیے خاران کی بجائے نوشکی میں درخواست دی تھی۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نوشکی کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ محکمہ صحت نے مختلف کیڈر کی آسامیوں بشمول  اسپیشلسٹ، رجسٹرار، اسسٹنٹ پروفیسر، میڈیکل آفیسر، لیڈی میڈیکل آفیسر اور ڈینٹل سرجن کو کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرنے کے ٹیسٹ/ انٹرویو کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔  لیکن خاران کو نوشکی کے بجائے ٹیسٹ/ انٹرویو کے لیے نامزد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ معلوم نہیں کہ نوشکی سے امیدواروں کے ٹیسٹ/انٹرویو کے لیے دور دراز کے علاقے خاران کو کیوں منتخب کیا گیا ہے۔ انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ ان امیدواروں کا ٹیسٹ/ انٹرویو لیا جائے جنہوں نے خاران کی بجائے نوشکی میں مختلف کیڈر کی آسامیوں پر تقرری کے لیے درخواست دی تھی۔