متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر کے دوران درختوں کی ہر ممکن حفاظت کی جائے:محسن نقوی

اسلام آباد(پی پی آئی)اسلام آباد کا ایف ایٹ انڈرپاس صرف بیالیس روز میں تکمیل کے بعد کل ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف ایٹ اور سرینہ چوک انٹرچینج کے تعمیراتی منصوبوں کا دورہ کیا اور کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سرینہ چوک انٹرچینج صرف 60روز میں مکمل ہوگاجس کا جنوری میں افتتاح کیا جائیگا۔محسن نقوی نے اس موقع پرمنصوبوں پرتعمیراتی کام معیاری اور بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے منصوبوں کی تعمیر کے دوران درختوں کی ہر ممکن حفاظت یقینی بنا نے کی بھی ہدایت کی۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور کنٹریکٹرز نیمنصوبوں پر پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی۔