جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی اولین ترجیح ہے،وزیراعظم

اسلام آبادکراچی27دسمبر(پی پی آئی) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ہدایت کی ہے کہ موسم سرما میں گھریلو صارفین کو گیس کی بلاتعطل فراہمی کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے۔وہ ملک میں گیس سپلائی کے حوالے سے اسلام آباد میں جائزہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔وزیراعظم نے گھریلو صارفین کو گیس سپلائی میں کمی کی شکایت کانوٹس لیتے ہوئے گیس سپلائی نظام میں اصلاحات لانے کی ہدایت کی تاکہ اس مسئلے کو مستقل طور پر حل کیا جاسکے۔شہبازشریف نے کہا کہ گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ سسٹم میں سرپلس آر ایل این جی موجود ہے’ جس کی وجہ سے گیس لوڈمنیجمنٹ میں پچھلے سال کی نسبت بہتری آئی ہے۔اجلاس کو کہا گیا کہ اس سال گیس لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم ہے اور گھریلو صارفین کو صبح 5بجے سے رات 10بجے تک گیس فراہم کی جارہی ہے۔اجلاس کو کہا گیا کہ پاور سیکٹر کو بھی گیس ڈیمانڈ کے مطابق دی جارہی ہے اور صارفین کی شکایات کے حوالے سے ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی کے آن لائن ڈیش بورڈز کام کررہے ہیں۔