پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں آئی ٹی پارکس کا افتتاح

گلگت / بلتستان/مظفرآباد 4 جنوری(پی پی آئی) گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس قائم کردیئے گئے،  اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کا گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ڈیجیٹل ریوولوشنپروجیکٹس کے تحت  50 سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس اور فری لانسنگ ہبز  قائم ہوں گے، یہ اکیسواں منصوبہ ہے۔پارکس کا مقصد آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کو آئی ٹی سے منسلک خطے میں تبدیل کرنا ہے، ایس سی او نے 16 ماہ کے ریکارڈ وقت میں 61 آئی ٹی پارکس اور فری لانسنگ ہبز قائم کئے ہیں۔اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن نے  ایک بیان میں بتایا کہ معذور بچوں کیلئے آزاد زندگی کے مراکز بھی فراہم کر رہا ہے، ایس سی او نے خواتین کیلئے فری لانسنگ ہب بھی قائم کیے ہیں جہاں وہ محفوظ طریقے سے کام کر رہی ہیں، ان پارکس نے 6500  ملازمت کے مواقع فراہم  کئے اور 1600 فری لانسرز کو بااختیار بنایا۔ایس سی او گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں 100 آئی ٹی سیٹ اپ قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔