کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

معاشی ترقی کیلئے سب کیساتھ بیٹھنے کو تیار ہوں: وزیراعظم شہباز شریف

کراچی 8 جنوری(پی پی آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کیلئے سب کے ساتھ مل بیٹھنے کو تیار ہوں، پاکستان کی معیشت دوبارہ اپنے قدموں پر کھڑی ہو رہی ہے۔دنیا کی دوسری بہترین کارکردگی کی حامل سٹاک ایکسچینج کا اعزاز حاصل کرنے پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اپنے سیاسی سفر کے دوران پہلی بار سٹاک ایکسچینج کا دورہ کرنے پر خوشی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ سٹاک ایکسچینج کی بہترین کارکردگی دکھانے پر آپ سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ اللہ کی مہربانی اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں معاشی استحکام آیا ہے، پاکستان کی معیشت دوبارہ اپنے قدموں پر کھڑی ہو رہی ہے، ہمارا ہدف معاشی نمو ہے،، اس وقت شرح سود 13 فیصد پر ہے، خواہش ہے شرح سود 6 فیصد پر آجائے، مزید 8 پوائنٹس کمی کی گنجائش موجود ہے۔وزیراعظم نے بتایا کہ اڑان پاکستان پروگرام سے ملک کو معاشی ترقی ملے گی اور سماجی خوشحالی آئے گی، اب ہمیں ترقی کی طرف بڑھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ معیشت میں مزید بہتری کیلئے تجربہ کار معیشت دان ہماری رہنمائی فرمائیں، مجھے معیشت کی مزید بہتری کیلئے قابل عمل سفارشات چاہئیں، حقیقت پر مبنی اعدادو شمار کی بنیاد پر کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کراچی شہر روشنیوں کا شہر ہے، ایک زمانے میں اس کی رونقیں ختم ہو چکی تھی لیکن شکر ہے امن بحال ہوا، کراچی ملکی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کیلئے سب کے ساتھ مل بیٹھنے کو تیار ہوں، ماضی کی غلطیوں سے سیکھ کر ا?گے بڑھنا ہے، ا?ئی ایم ایف سے کئے گئے وعدوں کی پاسداری ہماری ذمہ داری ہے، وقت آنے پر آئی ایم ایف کو خیرباد کہیں گے، محصولات میں اضافہ خوش ا?ئند ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کار پاکستان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، بیرونی سرمایہ کار پاکستان میں صنعتیں لگانے کیلئے تیار ہیں، معیشت کی بہتری میں نجی شعبے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہمارے ٹریلین ڈالرز کے معدنی ذخائر مدفن ہیں، آگے بڑھنے کیلئے خود احتسابی ضروری ہے۔