سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی میں نیشنل فائٹنگ چیمپئن شپ کے لیڈیز اور جونیئرز ایونٹ شروع

کراچی09جنوری (پی پی آئی)کراچی میں نیشنل فائٹنگ چیمپئن شپ کے لیڈیز اور جونیئرز ایونٹ شروع  ہوگئے جن میں ملک بھر سے 200سے زائدمردوخواتین اور جونیئر ایم ایم اے فائٹرز شرکت کررہے ہیں۔فائٹرز ڈین کومبیٹ فیڈریشن کے زیر انتظام برجز اسپورٹس ایرینا کے پی ٹی فلائی اوور ڈیفنس ویو میں ہونے والے تین روز فائٹنگ مقابلوں کے پہلے روز لیڈیز اور جونیئرز کی فائیٹس شیڈول کی گئیں۔ فائٹرز ڈین کومبیٹ فیڈریشن اور کراچی کیج فائٹنگ لیگ کے سی ای اوشعیب بٹ کے مطابق ایونٹ کی افتتاحی تقریب میں پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام کے سندھ میں کوآرڈی نیٹر فہد شفیق مہمان خصوصی تھے۔ شریک فائٹرز کا ویٹ اور فیس آف بھی ہوا،افتتاحی تقریب میں کھلاڑیوں کا مارچ پاسٹ ہوا جبکہ انہیں فائٹس کے قواعد وضوابط بھی بتائے گئے ۔