سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاک بحریہ کملاگ کمانڈ کی سالانہ ایفیشنسی ایوارڈ تقریب ۲۰۲۵ کا کراچی میں انعقاد

کراچی10جنوری (پی پی آئی)پاک بحریہ کملاگ کمانڈ کی سالانہ ایفیشنسی ایوارڈ ۲۰۲۵کی تقریب پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کراچی میں منعقد ہوئی۔ وائس چیف آف دی نیول اسٹاف وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس تقریب کا انعقاد ہر سال کملاگ کمانڈ کے مقاصد کے حصول میں ملازمین اور یونٹس کی کوششوں کو سراہنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (نیوی) کے مطابق وائس چیف آف دی نیول اسٹاف نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ انتھک محنت، مضبوط عزم اور غیر متزلزل جذبہ پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کا طرہ امتیاز ہے۔ انہوں نے انعامات حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دی اور اِسی طرح محنت اور لگن سے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ قبل ازیں، اپنے خطبہ استقبالیہ میں کمانڈر لاجسٹکس، ریئر ایڈمرل محمد سہیل ارشد نے سال ۲۰۲۴ کے دوران  کملاگ کمانڈ کی آپریشنل کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ  کملاگ کمانڈ نے چیلنجز کے باوجود کامیابی سے اپنے تمام اہداف حاصل کیے۔ مزید برآں، کمانڈر لاجسٹکس نے کہا کہ پیشہ ورانہ مہارت  کملاگ کمانڈ کی پہچان رہی ہے اور ہمیشہ رہے گی۔ تقریب کے دوران مہمان خصوصی نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد اور یونٹس کو ایوارڈز سے نوازا۔ تقریب میں کملاگ کمانڈ کے سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ ٹیکنیکل برانچ آفیسرز، سی پی اوز/ سیلرز اور نیوی سویلینز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔