کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سابق گورنرسندھ محمد زبیر بھی کامران ٹیسوری کے مداح نکلے

کراچی 13جنوری(پی پی آئی) سابق گورنر سندھ محمد زبیر بھی کامران خان ٹیسوری کے مداح نکلے۔ گورنرہاوس میں گورنرز سمٹ کے گالا ڈنرسے سابق گورنرسندھ محمد زبیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامران خان ٹیسوری بہت اچھے کام کررہے ہیں۔گورنر اینیشیٹیوز قابل تعریف ہیں اب سوچتاہوں یہ اقدام میں نے کیوں نہیں اٹھائے۔ انہوں نے گورنرنے کہا کہ کامران خان ٹیسوری کا شکریہ جنھوں نے مجھے بھی دعوت دی۔سابق گورنرسندھ نے کہا کہ گورنر ہاوس برٹش سامراج کی نشانی ہے اس کی تبدیلی کے لئے وفاق کو خط بھی لکھا تھا۔ انہوں نے کہاکہ ہر ایک گورنرکی یہی کوشش رہی کہ گورنرہاوس کو عوامی بنایا جائے لیکن کامران خان ٹیسوری نے حقیقی معنوں میں اسے عوامی بنادیاہے۔ یہاں لاکھوں لوگ آچکے، محافل اور مختلف تقریبات بھی ہوتی ہیں۔ سابق گورنرسندھ نے کہا کہ گورنرز سمٹ میں تمام سابق گورنرز کی شرکت وفاق کی مضبوطی کی علامت ہے۔ سابق گورنر میاں محمد سومرو نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر کامران خان ٹیسوری کی قیادت میں کئے گئے قابل ذکر اقدامات کو سراہا اور ان کے سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود پر نمایاں اثرات کو اجاگر کیا۔علاوہ ازیں  گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی کے 3 نوجوانوں کے اغواکا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو ہدایت کی ہے کہ وہ مغوی نوجوان کی بازیابی کرائیں۔ واضح رہے کہ میڈیا پر چلنے والی خبر میں کہا گیا ہے کہ تین نوجوانوں کو ڈاکووں نے زنجیروں سے باندھا ہوا ہے اور وہ اپنی بازیابی کی اپیل کررہے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے یہ نوجوان کراچی سے سکھر جا رہے تھے کہ انہیں کچے کے ڈاکوو ں نے اغوا کیا۔ اغوا کار مغوی نوجوانوں کی بازیابی کے لئے 60 لاکھ روپے تاوان طلب کر رہے ہیں۔