سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بلاول بھٹو اوروزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا دورہ سول اسپتال کراچی

کراچی 13جنوری(پی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سول اسپتال پہنچ گئے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  بھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ تھے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  نے چائیلڈ لائیف فاؤنڈیشن کے پروگرام میں شرکت کی چائیلڈ لائیف فاؤنڈیشن نے بچوں کے ایمرجنسی روم کے معیار پر گلوبل اسٹڈی کے عنوان سے پروگرام منعقد کیا۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بچوں کے ایمرجنسی رومز کی بہتری کے عزم کا اظہارکیا اور کہا کہ بچوں کے لیئے عالمی معیار کے ایمرجنسی رومز پر مطالعہ کرنا بہترین اقدام ہے،علاوہ ازیں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  نے وزیر اعلیٰ سندھ کے ساتھ ٹیلی میڈیسن کنٹرول روم کا دورہ بھی کیا۔سی ای او چائلڈ لائف فاونڈیشن ڈاکٹر احسن ربانی نے چیئرمین بلاول بھٹو کو ٹیلی میڈیسن سسٹم کے حوالے سے بریفنگ دی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  نے ٹیلی میڈیسن پر مریضوں اور ڈاکٹرز کے مابین فون اور وڈیوسسٹم  پر رابطوں کا جائزہ لیا،خیال رہے کہ چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کا ٹیلی میڈیسن سسٹم صرف بچوں کے لیے ہے اورچائلڈ لائف فاؤڈیشن کایہ ٹیلی میڈیسن سسٹم ملک بھر کے 350  اسپتالوں  سے منسلک ہے؛