شکارپور13جنوری(پی پی آئی) شکارپور میں کارو کاری کے نام پر ایک عورت اور مرد کو قتل کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق اتوار کی رات گئے ا سٹورٹ گنج کے علاقہ ٹرک اڈا کے قریب ملزم واحد بخش عرف واحدو بروہی نے مبینہ طور پر اپنی بیوی مسمات شاہدہ کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا اور ایک نوجوان پر فائرنگ کر دی جس کی شناخت لال بخش شیخ ولد عبدالستار کے نام سے ہوئی ہے۔زخمی لال بخش شیخ کو طبی امداد کے لیے آر بی یو ٹی سول اسپتال شکارپور لایا گیا اور بعد ازاں تشویشناک حالت میں سکھر کے اسپتال ریفر کردیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ملزم واحد بخش عرف واحدو بروہی کو شبہ تھا کہ اس کی بیوی کے لال بخش شیخ سے ناجائز تعلقات ہیں۔ملزم اپنی بیوی کو قتل اور نوجوان کو زخمی کرنے کے بعد فرار ہوگیا۔
Next Post
اقتدار ملنے کے باوجود حکمران ہار چکے،پابند سلاسل عمران جیت گیا ' مسرت جمشید چیمہ
Tue Jan 14 , 2025
لاہور14جنوری (پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جب بھی جیل میں ملاقات ہوتی ہے ان کی زبان پر پہلا سوال عوام اور کارکنان کے بارے میں ہوتا ہے،عمران خان […]
