شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سندھ سرمایہ کاری کیلئے بے پناہ مواقع اور پرکشش حیثیت رکھتا ہے:گورنرسندھ

کراچی25جنوری (پی پی آئی) گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے قطر کے قونصل جنرل نے قطر کے معروف سرمایہ کار عبدالعزیز مبارک کے ہمراہ گورنر ہاوس میں ملاقات کی۔ قطری سرمایہ کار نے صوبہ کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور سرمایہ کاری کے مواقع کو عملی شکل دینے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنرسندھ نے کہاکہ موجودہ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت اور تعاون فراہم کر رہی ہے اس ضمن میں ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاروں کو جامع سہولیات اور مکمل معاونت دی جا رہی ہے۔ قطر کے قونصل جنرل نے کہاکہ صوبہ سرمایہ کاری کے لئے بے پناہ مواقع اور پرکشش حیثیت رکھتا ہے۔ قطر کے معروف بزنس مین عبد العزیز مبارک نے کہا کہ ہم صوبہ کے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں۔