خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فیڈریشن کی موجودہ قیادت بزنس کمیونٹی کے مسائل حل نہیں کراسکی،ناصر حیات مگوں

کراچی24جنوری (پی پی آئی) فیڈریشن پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی)کے سابق صدراور بزنس مین پینل کے سینئروائس چیئرمین ناصر حیات مگوں نے کہا ہے کہ فیڈریشن میں موجودہ برسراقتدار گروپ بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرانے میں ناکام ہوچکا ہے، موجودہ عہدیداروں نے فیڈریشن ہاو س میں ہمارے قائم کردہ پالیسی بورڈ قائم کو ختم کردیاریسرچ اور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کوبھی بند کردیا گیا ہے۔انہوں نے مقامی ہوٹل میں بزنس مین پینل کے چیئرمین انجم نثار اور دیگر رہنماوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فیڈریشن کے اراکین کی جانب سے بڑی تعداد میں شکایات موصول ہوئی  ہیں کہ بزنس کمیونٹی کی شکایات حل نہیں ہوتیں،ہم آئندہ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرکے موجودہ عہدیداران کو سمندر کی جانب رخ کرنے پر مجبور کردیں گے۔خواجہ شاہ زیب اکرم نے کہا کہ 22 سال بعد ہماری قیادت نے لاہور چیمبر میں کامیابی حاصل کر کے ایک انقلاب برپا کیا اور ہم امید کرتے ہیں کہ ایف پی سی سی آئی کے اگلے انتخابات میں ہم اپنی طاقت میں مزید اضافہ کریں گے۔۔عبدالرحیم جانو نے کہا کہ ہمیں الیکشن میں بھرپور حصہ لینا چاہیئے،ہم نے تمام مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بھرپور انداز میں انجم نثار کا ساتھ دیا ہے اور ہم ہار جیت کی پرواہ کئے بغیر آئندہ الیکشن لڑیں گے۔ تقریب میں ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر حنیف لاکھانی،رفیق سلیمان،حاجی غھنی عثمان،جاوید جیلانی،سلیمان چا۲لہ،امجد رفیع اور دیگر تاجررہنما بھی شریک تھے۔