ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بلوچستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں: سرفراز بگٹی

اسلام آباد23جنوری (پی پی آئی) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں یہ خطہ عالمی برادری کے لیے ایک مثالی اقتصادی مرکز بن سکتا ہے بلوچستان دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کے لئے ایک پرکشش منزل بن رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں سوئٹزرلینڈ میں پاتھ فائنڈر گروپ کے زیر اہتمام منعقدہ  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔محکمہ اطلاعات بلوچستان کے مطابق سرفراز بگٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی 24 کروڑ آبادی میں نوجوانوں کی بڑی تعداد شامل ہے جو ملک کی ترقی کے لیے ایک اہم اثاثہ ہے بلوچستان اس ضمن میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے گوادر پورٹ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے سنگ بنیاد کے طور پر مرکزی حیثیت رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے قدرتی وسائل جن میں ریکوڈک کاپر گولڈ مائن، کرومائیٹ، سنگ مرمر، اور قدرتی گیس کے وسیع ذخائر شامل ہیں عالمی سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری کے بے مثال مواقع فراہم کرتے ہیں میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کی زراعت اور ماہی گیری کے شعبے بھی سرمایہ کاری کے لیے پرکشش ہیں یہاں اعلیٰ معیار کی کھجور، سیب، انار اور انگور کی پیداوار ہوتی ہے جبکہ ساحلی علاقوں میں ماہی گیری اور آبی زراعت کے شعبے سرمایہ کاروں کے لیے وسیع روشن امکانات ہیں میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ان کی حکومت نے خصوصی اقتصادی زونز جیسے گوادر فری زون، قائم کیے ہیں، جو ٹیکس چھوٹ، ڈیوٹی فری مشینری کی درآمد، اور سرمایہ کاری کے لیے دیگر سہولیات فراہم کرتے ہیں تقریب سے سابق وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔