پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ہنگورجہ سے صحافی کا اغوا اور ڈاکوؤں کا ان پر تشدد قابل مذمت ہے:سی پی این ای

کراچی18جنوری (پی پی آئی)کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز اینڈ ایڈیٹرز(سی پی این ای) نے خیرپور کے قریب ہنگورجہ سے نمائندہ کے ٹی این فیاض سولنگی کے اغوا  اور ڈاکوؤں کی جانب سے ان پر تشدد کی شدید مذمت کی ہے اور اسے انتہائی افسوسناک قرار دیا ہے۔ سی این ای کے صدر، سکریٹری جنرل اوردیگر عہدیداروں نے واقعے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت سے مغوی صحافی کی فوری رہائی کے لئے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ سی پی این ای کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پچھلے عرصہ میں اندرون سندھ صحافیوں پر تشدد، ان کے اغوا، دھمکیوں اور قتل جیسے واقعات رونما ہورہے ہیں تاہم پولیس ان واقعات کے سدباب اور ملزمان کی گرفتاری میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔اس سے قبل جان محمد مہر،نصراللہ گڈانی،بچل گھنیواور اجے للوانی سمیت دیگر صحافی قتل کیے جاچکے ہیں، سی پی این ای نے وزیراعلیٰ سندھ، صوبائی وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مغوی صحافی کی صحیح سلامت بازیابی کو یقینی بنائیں اور ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔