شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پورے ملک کی معیشت کو فائدہ ہوگا:وزیراعظم

 اسلام آباد21جنوری (پی پی آئی)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک کی معیشت کو فائدہ ہوگا۔منگل کواسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ230 ملین ڈالر کی چینی گرانٹ سے تعمیر ہونے والا گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ چین کی جانب سے پاکستان کے لیے ایک تحفہ ہے اور ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے۔وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان میں قتل و غارت میں ملوث عناصر نہ صرف بلوچستان کے خلاف ہیں بلکہ پاکستان کے بھی دشمن ہیں۔آئی ٹی برآمدات میں ریکارڈ اضافے کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ سال دسمبر میں آئی ٹی کی برآمدات میں 346 ملین ڈالر کا ریکارڈ اضافہ خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آئی ٹی کی برآمدات میں مزید اضافے پر توجہ دینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ پر بھی توجہ دے رہی ہے اور اس سلسلے میں کئی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ عالمی بینک کی جانب سے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت آئندہ دس سال کے لیے 20 ملین ڈالر فراہم کرنے کا فیصلہ بھی ایک خوش آئند قدم ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ تمام معاشی اشاریے مثبت سمت میں جارہے ہیں جو معیشت کے استحکام کے لیے حکومت کی کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اس سال حج کے دوران پاکستانی عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھی بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔وزیراعظم نے ملک سے فتنہ الخوارج کے خاتمے کے لیے بے مثال قربانیاں دینے پر افواج پاکستان اور پاکستانی عوام کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔