سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کشمیر کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو دوائیں میسر نہیں: محمد طاہر کھوکھر

میرپور30جنوری (پی پی آئی)سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ آزاد کشمیر محمد طاہر کھوکھر نے کہا کہ حکومت عوام کو صحت کی سہولیات میسر کرے،ریاست میں سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو دوائیں میسر نہیں ہیں،عوام میڈیکل سٹوروں سے دوائیں خریدنے پر مجبور ہیں سرکاری ہسپتالوں میں دوائیں ناپید ہیں جو کہ بہت بڑا المیہ ہے،طاہر کھوکھر نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار پر توجہ کی اشد ضرورت ہے،ہسپتالوں میں ریاست کے غریب عوام علاج معالجے کے لیئے آتے ہیں مگر ان کو ہسپتالوں میں دوائیں میسر نہیں اس مہنگائی کے دور میں غریب عوام کو جہاں حکومت کو عوام کو سہولیات دینی چاہیئے تھی وہاں عوام کو مشکلات کا سامنا ہے،سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار پر حکومت رحم کھاتے ہوئے ان ہسپتالوں میں عوام کو میڈیسن مہیا کرے،عوام کی سہولیات کے لیئے سرکاری ہسپتالوں خراب مشنیری کو ٹھیک کروائے اور نئی مشنیری فراہم کی جائے تاکہ عوام کو ایک ہی چھت تلے تمام سہولیات میسر ہوں۔طاہر کھوکھر نے کہا کہ اس وقت دیہی و بنیادی مراکز صحت سمیت سرکاری بڑے ہسپتالوں میں ادویات عوام کو نہیں مل رہی ہیں اور مریضوں کو ادویات بازاروں سے خریدنی پڑ رہی ہیں۔ایسے مریض جن کا آپریشن ہونا ہے ان سے آپریشن کے دوران استعمال ہونے والی ادویات اور سامان بازار سے منگوایا جاتا ہے،مریضوں کو دواوں کی پرچیاں تھما دی جاتی ہیں اور ان کو کہا جا تا ہے بازار سے خرید لین،حکومت تمام تر دعوں کے باوجود سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی یقینی نہیں بنا سکی۔طاہر کھوکھر نے کہا کہ حکومت فی الفور ریاستی عوام کوسرکاری ہسپتالوں میں دواو ں کی فراہمی یقینی بنائے اور ہسپتالوں میں تمام سہولیات فراہم کرے اس جدید دور میں بھی آج ھی ریاستی عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات میسر نہیں ہیں اور وہ صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔نیلم ویلی کے عوام کے لیئے جو صحت سہولیات اور میڈیکل ٹیمیں بھیجی گئی ہیں وہ ایک اچھا اقدام ہے اس سے نیلم ویلی کے عوام مستفید ہوں گے۔