جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس8 فروری کو سندھ بھر میں یوم سیاہ منائے گا

کراچی3 فروری (پی پی آئی)جعلی انتخابات, نئے کینال نکالنے، امن و امان کی خراب صورتحال  اور پیکا قوانین کے خلاف جی ڈی اے  8 فروری کو سندھ بھر میں یوم سیاہ منائے گا یہ بات گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صفدر علی عباسی  نے ایک بیان میں کہی، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے ترجمان کے مطابق ضلعی ہیڈ کوارٹرز  میں پریس کلبوں کے سامنے پر امن احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ ڈاکٹر صفدر علی عباسی  نے مزید کہا کہ8 فروری کا دن  ملک کی تاریخ میں سیاہ ترین دن تھا جس میں ریکارڈ دھاندلی کے ذریعے سندھ کے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا اور جی ڈی اے کے امیدواروں کو زبردستی سے شکست دلوائی گئی۔یوم سیاہ  کے موقع پرکارکنان  سیاہ پرچم لہرائیں  گے اور سیاہ پٹیاں بازوؤں پر باندھیں گے۔  ڈاکٹر صفدر علی عباسی کا کہنا تھا کہ26 ویں آئینی ترمیم نے ملک میں آئینی بحران کو جنم دیا ہے۔