نفرت کی سیاست نے متحدہ کو تقسیم در تقسیم کردیا، لیکن اسکے لیڈر اب بھی باز نہیں آرہے: شرجیل انعام میمن

کراچی11فروری (پی پی آئی(سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ایم کیو ایم کے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم والے اپنی داخلی تضادات سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے الزامات کی سیاست کھیل رہے ہیں۔ نفرت کی سیاست نے متحدہ کو تقسیم در تقسیم کر لیا، لیکن ایم کیو ایم کے لیڈر اب بھی باز نہیں آرہے۔محکمہ اطلاعات سندھ کے مطابق، ایک بیان میں سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ متحدہ  کے لیڈر  رہ رہ کر نفرت، تعصب، تقسیم اور فریب کی سیاست کو ہوا دیتے ہیں۔ کراچی کے عوام ایم کیو ایم کی حقیقت جان چکے ہیں، اب بہکاوے میں آنے والے نہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی تمام پاکستانیوں کا شہر ہے، متحدہ کراچی کا ٹھیکیدار بننے سے گریز کرے۔ کراچی کے بچے ہمارے بھی بچے ہیں، عوام جانتے ہیں کہ کراچی کے بچوں کے ہاتھوں میں کتاب کے بجائے بندوق کس نے دی تھی۔سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم کراچی پر دہائیوں تک حکمرانی کرتی رہی، آج حقوق کی بات کرتی ہے۔ سیاسی مفادات کے لیے متحدہ ہر دور میں کراچی کے عوام کے جذبات کا بدتر استعمال کرتی رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بلوچستان اسکلڈ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 30ہزار ہنر مند نوجوانوں کو بیرون ملک بھیجنے کا ہدف مقرر

Tue Feb 11 , 2025
کوئٹہ11فروری (پی پی آئی)بلوچستان کے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سکلڈ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت صوبے کے 30000 ہنر مند نوجوانوں کو بیرون ملک بھیجنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں منعقدہ چیف منسٹر سکلڈ […]