ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پیرس میں زراعت کانفرنس منعقد، پاکستان کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ کی شرکت

پیرس،4مارچ (پی پی آئی)فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے پیرس میں ہونے والی وزرائے زراعت کی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ انہوں نے کانفرنس کے موقع پر زراعت اورمویشیوں کی صحت کے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔پاکستانی سفارت خانے کے مطابق ممتاز زہرہ بلوچ نے فرانس کے وزیر برائے زراعت و تحفظ خوراک اور جانوروں کی صحت کے بارے میں عالمی تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں زراعت اور جانوروں کی صحت کے شعبے میں تعاون کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا۔سفیر پاکستان نے فرانس اور یورپی ماہرین و تاجروں سے بھی ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں میں زراعت کے مختلف شعبوں میں شراکت داری کے مواقع تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔