ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اتحاد ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

کراچی،5مارچ (پی پی آئی)اتحاد ٹاؤن میں توحید مسجد کے قریب لوٹ مار کرنے والے ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے ملزم سے اسلحہ برآمد کر کے اسپتال منتقل کر دیا۔سندھ پولیس کے مطابق، رات گئے اتحاد ٹاؤن کی گشت پر مامور پولیس پارٹی نے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرنے والے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی۔ عوام نے بھی ملزمان کا تعاقب کیا، جس پر ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں عبد المالک نامی ایک ملزم زخمی ہو گیا، جسے گرفتار کر لیا گیا۔ اس کے ساتھی کو فرار ہونے کا موقع مل گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔پولیس کے مطابق، زخمی ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی کے لیے مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔