غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی،نگرانی جدید مینجمنٹ سسٹم کے تحت ہوگی: وزیر ہاؤسنگ پنجاب

پیپلز پارٹی نے جمہوری نظام تسلسل کی خاظر ن لیگ کی پارلیمان میں حمایت کی۔ نئیر بخاری

جلال پور کینال، ٹی پی لنک کینال کیخلاف نصیر آباد میں ریلیاں

کوٹ غلام محمد میں مزدا کوچ کی ٹکر سے 2 موٹر سائیکل موقع پر ہی ہلاک

واپڈا کی نجکاری کے خلاف خیرپور میں سپیکو آفس کی تالا بندی

ٹھٹھہ میں عدالتی حکم پر زمین واگزار کرانے کے دوران پولیس پر حملہ ایس ایچ اوسمیت 3اہلکار شدید زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

قومی اسمبلی کی نشست حلقہ این اے 213 پر ضمنی الیکشن کے لئے سرگرمیاں شروع

عمرکوٹ،5مارچ (پی پی آئی)عمرکوٹ کی قومی اسمبلی کی نشست حلقہ این اے 213 پر ضمنی الیکشن کے لئے سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نواب محمد یوسف تالپور کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی اس نشست پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 17 اپریل کو ضمنی الیکشن کرانے کا اعلان کیا ہے۔”مرحوم نواب محمد یوسف تالپور کی اہلیہ صبا تالپور، صاحبزادے نواب یونس تالپور، موجودہ ممبر سندھ اسمبلی مرحوم کے دوسرے صاحبزادے نواب تیمور تالپور اور ان کی اہلیہ ثناتالپور نے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے لئے فارم وصول کر لئے ہیں۔”جی ڈی اے کی جانب سے فقیر غلام نبی منگریو، چنی لعل مالہی، اور لالچند بھیل نے بھی فارم وصول کئے ہیں۔ تحریک لبیک پاکستان کے رہنما پیر محمد عمر جان سرہندی بھی این اے 213 سے ضمنی الیکشن حصہ لینے کے لئے فارم وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔”حلقہ این اے 213 کے لئے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں مقرر کئے گئے آر او رجب علی سٹھیو کے آفس سے فارم وصول کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ فارم 6 مارچ تک جمع کروائے جا سکیں گے۔”پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے این اے 213 پر تاحال اپنا حتمی امیدوار لانے کا فیصلہ نہیں ہوا ہے جبکہ مخالف امیدواروں کی جانب سے بھی کوئی مضبوط امیدوار کا نام سامنے نہیں آسکا ہے، جس پر ووٹرز نے حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔ روایتی طور پر اس نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کا امیدوار کامیاب ہوتا رہا ہے تاہم آئندہ دو روز میں صورتحال واضح ہونے کا امکان ہے۔”