خواتین کی ترقی کیلئے خدمات پرنیشنل ویمن ایمپاورمنٹ ایوارڈز تفویض

اسلام آباد،6مارچ (پی پی آئی)ڈیوکام،پاکستان نے نیشنل ویمن ایمپاورمنٹ ایوارڈز 2025 کی تقریب کا انعقاد کیا، جس میں خواتین کی ترقی اور خودمختاری کے لیے کام کرنے والے افراد اور اداروں کو اعزازات سے نوازا گیا۔ اس تقریب کا مقصد خواتین اور مردوں کی ان خدمات کا اعتراف کرنا تھا جو صنفی مساوات اور سماجی ترقی کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔ڈیوکام-پاکستان کے مطابق، اس تقریب میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات کو ان کی خدمات پر ایوارڈز دیے گئے۔ ایوارڈز کا انتخاب خواتین کے حقوق کے فروغ، معاشی خودمختاری اور قیادت کے میدان میں ان کے کردار اور پالیسی میں مثبت تبدیلیوں کے لیے کی جانے والی کوششوں کی بنیاد پر کیا گیا۔ڈیوکام-پاکستان گولڈن ویمن ایوارڈ آمنہ منور ملک، صدف عاصم عباسی اور رفعت آراء   بیگ کو دیا گیا، جنہوں نے خواتین کی خودمختاری کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں۔ نیشنل بینک آف پاکستان اور کیپیٹل سمارٹ سٹی کو خواتین کی ملازمتوں میں ترقی اور محروم طبقے کی خواتین کی تعلیم و ہنر سازی میں اقدامات کرنے پر ایوارڈز دیے گئے۔کیپیٹل سمارٹ سٹی کی سیلز اور مارکیٹنگ منیجر عطیہ مسعود کو “ویمن ایمپاورمنٹ ایٹ ورک پلیس” ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ انہیں گزشتہ دس سال کے دوران صنفی مساوات کے فروغ میں کردار ادا کرنے پر دیا گیا۔تعریفی اسناد حاصل کرنے والوں میں روز ٹی وی کی اینکر سامعہ راشد، ماؤنٹین ٹریکر ندا علی خان، ایس ڈی پی آئی کی جینڈر ایکسپرٹ سعدیہ ستی، ریڈ پاکستان کے چیئرمین فرخ ڈل، مطالعہ کے فروغ میں نمایاں خدمات انجام دینے والی سیدہ فاطمہ حسن گیلانی، صنفی اور پارلیمانی ترقی کی ماہر ڈاکٹر غزالہ خان، یو این ڈی پی کی کنسلٹنٹ ڈاکٹر حمیرا جاوید خان، ڈاکٹر صدف کاشف، ای-میڈیا اور کاروباری امور کی ماہر سعدیہ حیات خان، ایچ آر ماہر مہم شاہد، خواتین کی صحت کی ماہر ڈاکٹر جوہریہ اظہر، کمیونٹی بزنس ڈویلپمنٹ لیڈر عائشہ خان، اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں شمولیت کے لیے کام کرنے والی زنیرا عمر شامل تھیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈیوکام-پاکستان کے بانی اور ڈائریکٹر منیر احمد نے صنفی مساوات کے فروغ کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو وسائل، قیادت اور فیصلہ سازی کے مواقع یکساں فراہم کرنا ضروری ہے۔کیپیٹل سمارٹ سٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور بورڈ ممبر میجر جنرل (ر) نجم الحسن نے تقریب سے خطاب میں خواتین کی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے منصوبوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے STEM اسکولز، آؤٹ آف اسکول چلڈرن (OOSC) پروگرامز اور وویمن اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر کے تحت خواتین کو مختلف ہنر سکھانے کے اقدامات کا ذکر کیا۔صدف عاصم عباسی نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ ان تمام خواتین کی اجتماعی کوششوں کا اعتراف ہے جو سماجی ترقی میں کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے تعلیمی اور کاروباری سطح پر خواتین کی حوصلہ افزائی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ڈیوکام-پاکستان نیشنل ویمن ایمپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد ہر سال کرتا ہے، تاکہ صنفی مساوات اور پائیدار ترقی کے لیے کی جانے والی کوششوں کو تسلیم کیا جا سکے اور ان کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ہندوستانی انتخابی عمل کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی جگہ نہیں لے سکتا:ترجمان دفتر خارجہ

Thu Mar 6 , 2025
اسلام آباد،6مارچ (پی پی آئی)پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر کے لندن  میں خطاب کے دوران جموں و کشمیر کے حوالے سے دیے گئے بیانات کو سختی سے مسترد کر دیا ہے، جن میں زمینی حقائق کی غلط ترجمانی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کو اجاگر […]