شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حضرت خدیجۃ الکبریٰ ؑ کا یوم وصال آج عقیدت و احترام سے منایا جائے گا

کراچی،10مارچ (پی پی آئی) ام المومنین حضرت خدیجۃ الکبریٰؑ کا یوم وصال 10 رمضان المبارک بمطابق 11 مارچ بروز منگل کو ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ دبستان خواتین کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اس موقع پر مساجد میں علماکرام اور خطیب حضرات حضرت خدیجۃ الکبریٰ کی دین اسلام کے لیے خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔، یوم وصال کے سلسلے میں امام بارگاہوں میں مجالس عزا منعقد کی جائیں گی۔ ان مجالس میں علماکرام اور ذاکرین حضرت خدیجۃالکبریٰ کی سیرت اور ان کے تابناک کردار پر روشنی ڈالیں گے۔ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والی ان تقریبات میں حضرت خدیجۃ الکبریٰ کی حیات، سخاوت، دین اسلام کے فروغ میں ان کے کردار اور نبی کریمﷺ کے ساتھ ان کی رفاقت کے مختلف پہلوؤں پر خطاب کیے جائیں گے۔