پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے خصوصی بنچ کے قیام کو مثبت پیشرفت قرار دیا گیا

اسلام آباد (پی پی آئی)  بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے وزیرچودھری سالک حسین نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے خصوصی بنچ کے قیام کو مثبت پیشرفت قرار دیا ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اس اقدام سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش انکی املاک سے متعلق مسائل کے حل میں حائل رکاوٹیں دور کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے املاک سے متعلق دیرینہ تنازعات کو تیزی سے حل کرنے اور انہیں ایک عدالتی مرکز کی فراہمی میں مدد ملے گی۔چودھری سالک حسین نے کہا کہ اس خصوصی عدالت میں دائر کئے گئے مقدمے نوے دن کے اندر نمٹائے جائیں گے تاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے فوری اور معیاری عدالتی عمل یقینی بنایا جاسکے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک اہم پیشرفت کرتے ہوئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے ایک خصوصی بنچ قائم کیا ہے تاکہ انہیں ان کی جائیدادوں سے متعلق مسائل پر قانونی معاونت فراہم کی جاسکے۔