پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حروں کے روحانی پیشوا سورہیہ بادشاہ صبغت اللہ شاہ ثانی کا یوم شہادت منایا گیا

مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے امام انقلاب حضرت پیر سائیں صبغت اللہ شاہ ثانی المعروف شہید سورھیہ بادشاہ کی یوم شہادت پر خصوصی پیغام  میں  کہا ہے کہ شہید سورھیہ بادشاہ کو 32 برس کی عمر میں اپنے لوگوں اور دھرتی کی آزادی کے لئے جدوجہد کرنے کی پاداش میں تختہ دار پر چڑھا دیا گیا۔ انگریزوں کے ظلم کے سامنے سورھیہ بادشاہ نے سر نہیں جھکایا اور خوشدلی سے شہادت کو قبول کیا۔سردار عبدالرحیم نے کہا کہ شہید سورھیہ بادشاہ اور ہزاروں حروں کی قربانیوں نے پاکستان کو آزادی دلائی۔ ان کی زیر قیادت شروع ہونے والے جہاد نے انگریز سامراج کو خطے سے بھاگنے پر مجبور کر دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی حر جماعت کے مجاہد سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ملک کی سرحدیں محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔ سردار عبدالرحیم نے عہد کیا کہ ہم شہید سورھیہ بادشاہ کے مشن کی تکمیل تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔